ٹیکرو یوزوکی اور روہن بھوپنا جاپان اوپن ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 26 ستمبر 2025 17:09

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) جاپان کے ٹینس کھلاڑی ٹیکرو یوزوکی اور ان کے بھارتی جوڑی دار روہن بھوپنا اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے اے ٹی پی جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے جبکہ میکسیمو گونزالیز اور ان کے ہم وطن جوڑی دار آندرس مولٹینی پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ ارجنٹائن کی جوڑی مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی ۔

سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والے جاپان کے ٹینس کھلاڑی ٹیکرو یوزوکی اور ان کے بھارتی جوڑی دار روہن بھوپنا نے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں تھرڈ سیڈڈ ارجنٹائن کی جوڑی کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

(جاری ہے)

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے ایریک کولیزیم میں اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو دلچسپ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

ٹوکیو کے ایریک کولیزیم میں اے ٹی پی ٹینس ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والے جاپان کے ٹینس کھلاڑی ٹیکرو یوزوکی اور ان کے بھارتی جوڑی دار روہن بھوپنا نے سخت مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر میکسیمو گونزالیز اور ان کے ہم وطن جوڑی دار آندرس مولٹینی پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ ارجنٹائن کی جوڑی کو 6-7(5-7)اور 6-7(4-7)سے نہ صرف اپ سیٹ شکست دی بلکہ ایونٹ کے سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :