Live Updates

سیلاب متاثرہ علاقوں میں مویشیوں کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانا انتہائی ناگزیر ہیں،اے ڈی لائیو سٹاک

جمعہ 26 ستمبر 2025 22:34

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک سیالکوٹ ڈاکٹر ظفر عباس نے کہا ہے کہ ضلع کے جو علاقے سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں وہاں مویشی پال حضرات اور کسانوں کو مویشیوں کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانا انتہائی ناگزیر ہیں تاکہ مویشیوں کو بیماریوں کا شکار ہونے سے بچایا جا سکے۔یہ بات انہوں نے مختلف جگہوں پر کسانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مویشیوں کو ہمیشہ خشک چارہ دیں، پینے کیلئے صاف پانی دیں اور سیلابی پانی پینے کیلئے ہر گز نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ بیمار مویشیوں کو صحتمند مویشیوں سے فوری طور پر علیحدہ کر دیں اور بیمار مویشیوں کے علاج اور صحتمند مویشیوں کی ویکسینیشن کیلئے 080009211 پر رابطہ کریں اور محکمہ سٹاک موبائل ٹیمیں گھر گھر جاکر علاج معالجے اور ویکسینیشن کی سہولت فراہم کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باڑے کی صفائی روزانہ کریں اور مچھروں اور مکھیوں کے خاتمے کیلئے بھی اقدامات کریں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات