بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کامختلف پروگرامز میں داخلے کا اعلان

جمعہ 26 ستمبر 2025 22:34

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (بی یو ای ٹی) خضدار نے تعلیمی سال 2025-26 کے لیے مختلف پروگرامز میں داخلے کا اعلان کر دیا ہے۔ یونیورسٹی کے نوٹس کے مطابق، درج ذیل پروگرامز میں داخلے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

پروگرامز: بیچلر آف انجینئرنگ سول، الیکٹریکل، مکینیکل، کمپیوٹر سسٹم، انرجی سسٹم، بائیو میڈیکل، سافٹ ویئر انجینئرنگ بی ایس کمپیوٹر سائنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی، انگلش، ایجوکیشن، داخلے کی آخری تاریخ 17 اکتوبر 2025 ہے۔

امیدوار داخلہ فارم اور بینک چالان بی یو ای ٹی خضدار کی ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں یا ایڈمیشن برانچ سے حاصل کر سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے رابطہ: 0334-3157456 بی یو ای ٹی خضدار طلباء کو جدید تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ امیدواروں سے گزارش ہے کہ داخلہ کی آخری تاریخ سے قبل درخواستیں جمع کرائیں۔

متعلقہ عنوان :