صوبے کے بیشتر اضلاع میں جمعہ اور ہفتہ کے روز موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

جمعہ 26 ستمبر 2025 22:24

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2025ء) محکمہ موسمیات بلوچستان کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں جمعہ اور ہفتہ کے روز موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم ساحلی اضلاع میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن کے وقت گرمی کی شدت برقرار رہے گی جبکہ شام کے وقت سمندری ہوائیں چلنے سے ساحلی پٹی پر موسم نسبتا معتدل رہ سکتا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نوکنڈی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔