یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا کا کینیڈا میں مکمل فنڈڈ سکالرشپ کا اعلان

جمعہ 26 ستمبر 2025 19:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا، کینیڈا نے 2026 کے لئے مکمل فنڈڈ سکالرشپ پروگرام کا اعلان کیا ہے ۔ یہ سکالرشپ دنیا بھر سے ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کرنے کے خواہشمند طلباء کے لئے دستیاب ہے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق منتخب امیدواروں کو مکمل ٹیوشن فیس معاف کی جائے گی اور ہر سال 30,000 کینیڈین ڈالر وظیفہ بھی دیا جائے گا جو ان کی تعلیم کے مکمل دورانیے تک جاری رہے گا۔درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ ہر پروگرام کے حساب سے مختلف ہے۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار scholarshipregion.com سے مزید معلومات حاصل کر کے درخواست دے سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :