گورنر وچانسلر نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے پانچ سینئر ماہرین تعلیم کو ڈینز کے عہدے پر تعینات کر دیا

ہفتہ 27 ستمبر 2025 16:46

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) گورنر وچانسلر نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے پانچ سینئر ماہرینِ تعلیم کو ڈینز کے عہدے پر تعینات کر دیا ہے۔ سیکرٹری زراعت کی طرف سے جاری نوٹیفکیشنز کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر عمران پاشا ڈائریکٹر جنرل نیشنل انسٹیٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو فیکلٹی آف فوڈ نیوٹریشن اینڈ ہوم سائنسز کا ڈین، پروفیسر ڈاکٹر وقاص وکیل ڈائریکٹر پروفیشنل ٹریننگ اینڈ سکل ڈویلپمنٹ سینٹر کو فیکلٹی آف سوشل سائنس کا ڈین، شعبہ بائیو کیمسٹری سے پروفیسر ڈاکٹر عامر جمیل کو فیکلٹی آف سائنسز کا ڈین، پروفیسر ڈاکٹر محمد شاہد محمود ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف مائیکروبیالوجی کو فیکلٹی آف ویٹرنری سائنس کا ڈین جبکہ شعبہ وبائی امراض اور پبلک ہیلتھ سے پروفیسر ڈاکٹر محمد عمران ارشد کو فیکلٹی آف ہیلتھ اینڈ فارماسیوٹیکل سائنسز کا ڈین مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے نئے ڈینز کو مبارکباد دی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں متعلقہ فیکلٹی تحقیق، تدریس میں ترقی کے نئے باب مرتب کریں گی۔ نئے مقرر کردہ ڈینز کو نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ان کے ٹھوس تحقیقی کام اور تعلیمی خدمات کی وجہ سے سراہا جاتا ہے۔