ڈگری کالج میں تعلیمی بدحالی اور حساس ادارے کی مداخلت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

ہفتہ 27 ستمبر 2025 20:50

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء) ڈگری کالج میں تعلیمی بدحالی اور حساس ادارے کی مداخلت کے خلاف احتجاجی ریلی لورالائی میں آل پارٹیز کے طلبائ تنظیموں کے زیرِ اہتمام ڈگری کالج لورالائی میں انتظامیہ کی غفلت، تعلیمی بدحالی اور ایک ادارے کی مداخلت کے خلاف ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی ڈگری کالج لورالائی سے شروع ہو کر شہر کے مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی لورالائی پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی جلسہ عام میں تبدیل ہوگئی۔

(جاری ہے)

ریلی کے دوران طلباء نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی اور تعلیمی اداروں میں مداخلت کو مسترد کیا اطلاعات کے مطابق کالج انتظامیہ نے مظاہرہ روکنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری طلب کی، جو کہ ایک نہایت شرمناک اور قابلِ مذمت اقدام قرار دیا گیا احتجاجی جلسے سے طلباء تنظیموں کے رہنماوں نے خطاب کیا مقررین کہا کہ ڈگری کالج لورالائی پر ایک ادارے کے قبضے انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت اور تعلیمی بدحالی کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ طلباء اور طلباء تنظیمیں ایسے اقدامات کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی۔

متعلقہ عنوان :