مانسہرہ، گڑھی حبیب اللہ میں دریائے کنہار سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

اتوار 28 ستمبر 2025 11:00

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) مانسہرہ میں گڑھی حبیب اللہ برار کوٹ کے مقام پر دریائے کنہار سے نامعلوم شخص کی پرانی لاش برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق ریسکیو کنٹرول روم مانسہرہ کو اطلاع موصول ہونے پر گڑھی حبیب اللہ میں موجود ریسکیو کی پوائنٹ سے ریسکیو اہلکاروں نے فوری موقع پر پہنچ کر مذکورہ لاش کو ریکور کر لیا تاہم لاش کی شناخت نہ ہو سکی۔ ریسکیو1122 مانسہرہ کی غوطہ خور ٹیم نے لاش کو شناخت کرنے اور مزید قانونی کارروائی کے لئے ٹائپ ڈی ہسپتال گڑھی حبیب اللہ منتقل کر دیا۔