امریکی ریاست کیرولائنا میں واٹر فرنٹ بار پر فائرنگ، 3 ہلاک اور 8 زخمی

اتوار 28 ستمبر 2025 11:30

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) امریکی ریاست کیرولائنا کے ساحلی شہر ساوتھ پورٹ میں واقع واٹر فرنٹ بار پر ایک کشتی میں سوار شخص کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق شہر کی ترجمان چائی این کیچم نے بتایا کہ یہ واقعہ ساوتھ پورٹ یاٹ بیسن میں پیش آیا، جہاں کشتی پر سوار فائرنگ کرنے والے نے کیپ فیئر کی طرف سے آتے ہوئے آؤٹ ڈور بار "امریکن فش کمپنی" کو نشانہ بنایا۔

فائرنگ کے بعد وہ کشتی انٹرا کوسٹل واٹر وے کی جانب روانہ ہو گئی۔ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔واقعے سے قبل شہر نے اپنے فیس بک صفحے پر ایک وارننگ جاری کی جس میں "فعال شوٹر کی اطلاع" دی گئی اور شہریوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ علاقے سے دور رہیں اور اپنے گھروں میں رہیں۔