سلینا گومیز نے میوزک پروڈیوسر بینی بلینکو سے شادی کر لی

اتوار 28 ستمبر 2025 13:00

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) مشہور امریکی گلوکارہ اور اداکارہ سلینا گومیز نے اپنے میوزک پروڈیوسر اور دوست بینی بلینکو سے شادی کر لی ہے۔ دونوں نے شادی کی خوشخبری اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

(جاری ہے)

سلینا اور بینی کی ملاقات کافی عرصہ پہلے ہوئی تھی اور دونوں نے پیشہ ورانہ تعلقات کے ساتھ ساتھ ذاتی تعلقات بھی قائم کیے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کا ایک سلائیڈ شو شیئر کیا۔ تصاویر میں 33 سالہ سلینا سفید شادی کے لباس میں دِکھائی دی، جبکہ بینی بلینکو، جن کا اصلی نام بینجمن جوزف لیون ہے، ٹکسیڈو میں ملبوس تھے۔ انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ ہم دونوں 27ستمبر کو حقیقی زندگی میں میاں بیوی کے رشتے میں بندھ گئے۔