سرگودھا،20سے زائد غریب اور مستحق مرد و خواتین مریضوں کے آنکھوں کے مفت آپریشن

اتوار 28 ستمبر 2025 15:15

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2025ء)سرگودھا شہر میں یوسف پارک ٹریسٹ کیماہر سرجن ڈاکٹرز نے 20 سے زائد غریب اور مستحق مرد و خواتین مریضوں کے آنکھوں کے مفت آپریشن کئے اور اب تک 40 کے قریب مرد و خواتین مریضوں کے امریکن لینز ڈال کر ان کی نور بصیرت میں آسانی پیدا کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر افضال اکبر چوہدری نے بتایا کہ مولانا محمد رمضان کی زیر نگرانی فلاحی ٹرسٹ علاقہ کے لوگوں کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں جہاں غریب اور مستحق افرادکا مفت علاج کیاجا رہا ہے اس ٹرسٹ کیانچارج مولاناحافظ عیبد نورالحسن نے کہا ئی وارڈ کے لئے فیکو مشین کی اشد ضرورت ہے جس کے لئے مخیر حضرات سے تعاون درکار ہے۔

جو اس کار خیر میں شامل ہو کر دنیا و آخرت میں سرخرو ہونگے۔ ان کا کہنا تھا ضلع میں ہرہفتہ ئی کیمپ لگا کر آئی سرحن وفزیشن طبی سہولیات کے ساتھ خواتین کا الٹراسائونڈ سے علاج کرتے ہیں اور اب ٹریسٹ میں دانت کے علاج کے لئے وارڈ قائم کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :