نوشہرو فیروز،قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، تین افراد موقع پر جاں بحق

اتوار 28 ستمبر 2025 15:40

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ پر مورو کے قریب سدھوجا کے مقام پر تیز رفتار ویگن کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں خاتون اور بچے سمیت تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد کا تعلق کنڈیارو سے تھا اور وہ مورو کی جانب سفر کر رہے تھے کہ اچانک تیز رفتار ویگن نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا جبکہ لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔\378