فیصل آباد‘ طالبہ پر تشدد کاافسوسناک واقعہ،ڈویژنل کمشنر کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر کا نوٹس

اتوار 28 ستمبر 2025 16:10

ؔ فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 ستمبر2025ء) طالبہ پر تشدد کاافسوسناک واقعہ،ڈویژنل کمشنر کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر نے نوٹس لیتے ہوئے ،گورنمنٹ گریجوایٹ وویمن کالج سمن آباد کی پرنسپل اور سکیورٹی عملہ کو فوری طور معطل کرکے انکوائری کا حکم دیدیا اور انکوائری ڈپٹی کمشنر خود کریں گے اور ذمہ داران کے خلاف مکمل کارروائی کی جاِئے گی، میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد ندیم ناصر کا بے حد مشکور ہوں کہ انہوں نے میری بیٹی کو اپنی بیٹی سمجھتے ہوئے میری دادرسی کی فوری انصاف کیا،آن لائن کے مطابق ڈویژنل کمشنرفیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے گورنمنٹ گریجوایٹ وویمن کالج سمن آباد میں طالبہ پر تشدد کاافسوسناک نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ندیم ناصرکو انکوائری کرنے کی ہدایت کی جس پر ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر نے گورنمنٹ گریجوایٹ وویمن کالج سمن آباد کی پرنسپل اور طالبہ کے والد اسد اللہ خان کو طلب کرتے ہوئے دونوں کے بیانات سننے کے بعد فوری طور پرگورنمنٹ گریجوایٹ وویمن کالج سمن آباد کی پرنسپل اور سکیورٹی عملہ کو فوری طور معطل کرکے انکوائری کا حکم دیدیا اور انکوائری ڈپٹی کمشنر خود کریں گے اور ذمہ داران کے خلاف مکمل کارروائی کی جاِئے گی، اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر کالج بھی موجود تھے طالبہ کے والد اسد اللہ خاں کا کہناہے کہ میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد ندیم ناصر کا بے حد مشکور ہوں کہ انہوں نے میری بیٹی کو اپنی بیٹی سمجھتے ہوئے مجھے انصاف فراہم کیا اس پر میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :