Live Updates

بیشترعالمی پرانی کمپنیاں پاکستان چھوڑ چکی، اسٹاک مارکیٹ میں بھی دلچسپی کم ہو رہی ہے

ریکارڈ انڈیکس کے باوجود غیرملکی اسٹاک مارکیٹ سے نکل رہے ہیں، صرف جنوری 2025 سے اب تک غیر ملکی 248 ملین امریکی ڈالر سے زائد کا سرمایہ نکال چکے ہیں۔ مشیر خزانہ مزمل اسلم کا الزام

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 2 اکتوبر 2025 21:13

بیشترعالمی پرانی کمپنیاں پاکستان چھوڑ چکی، اسٹاک مارکیٹ میں بھی دلچسپی ..
پشاور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 02 اکتوبر 2025ء ) مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ بیشتر عالمی پرانی کمپنیاں پاکستان چھوڑ چکی، اسٹاک مارکیٹ میں بھی دلچسپی کم ہو رہی ہے۔ مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے جیلیٹ پاکستان لمیٹڈ کا آپریشنز بند کرنے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پالیسیوں میں عدم تسلسل پاکستان کو مسلسل نقصان پہنچا رہا ہے۔

اپریل 2022 کے بعد کا دور موجودہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے پاکستان کے لیے سب سے نقصان دہ ثابت ہوا ہے۔ اس دور میں بیشتر عالمی پرانی کمپنیاں پاکستان چھوڑ چکی ہیں۔اسٹاک مارکیٹ میں غیر ملکیوں کی دلچسپی کم ہو رہی ہے۔ ریکارڈ انڈیکس اضافے کے باوجود غیر ملکی مسلسل اسٹاک مارکیٹ سے نکل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

صرف جنوری 2025 سے اب تک غیر ملکی 248 ملین امریکی ڈالر سے زائد کا سرمایہ نکال چکے ہیں۔

 
مشیر اطلاعات،بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید برآں کابینہ میں ردوبدل عمران خان کے وژن کو آگے بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے، سیاسی رنگ دے کر مخالفت کرنے والے دراصل عمران خان کے وژن کے مخالف ہیں، ملاقات میں عمران خان نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو حکومتی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت دی تھی، عمران خان نے وزیر اعلیٰ پر مکمل اعتماد کا اظہار اور کابینہ میں ردوبدل کا اختیار دیا تھا، کابینہ میں تبدیلی حکومتی کارکردگی کو مزید موثر بنانے کے لیے کی گئی ہے، کابینہ میں تبدیلی وزیر اعلیٰ کا صوابدیدی اختیار ہے، وہ کسی بھی وقت ردوبدل کر سکتے ہیں،موجودہ حالات میں بہترین ٹیم تشکیل دینا وقت کی ضرورت ہے،عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،کابینہ میں ردوبدل ایک مثبت اور جمہوری عمل ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات