
یو این چیف کی برطانیہ میں یہودی عبادت گاہ پر دہشتگرد حملے کی کڑی مذمت
یو این
جمعرات 2 اکتوبر 2025
22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 02 اکتوبر 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں یہودی عبادت گاہ (سینیگاگ) پر دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کی ہے جس میں کم از کم دو افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عبادت گاہیں مقدس مقامات ہیں جہاں لوگ سکون اور امن کی تلاش میں آتے ہیں۔
یہودیوں کے مقدس تہوار یوم کپور پر ان کی عبادت گاہ کو نشانہ بنانا نہایت گھناؤنا فعل ہے۔سیکرٹری جنرل نے اس حملے سے متاثرہ افراد اور ان کے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔ انہوں نے یہودی برادری کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
(جاری ہے)
ترجمان کے مطابق، سیکرٹری جنرل کو دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی یہود دشمنی پر شدید تشویش ہے اور وہ اس بات پر زور دیتے ہیں کہ نفرت و عدم برداشت کی ہر شکل کا فوری طور پر مقابلہ کرنا انتہائی ضروری ہے۔
حملہ آور ہلاک
اطلاعات کے مطابق، مانچسٹر کے شمالی علاقے ہیٹن پارک میں ایک شخص نے سینیگاگ میں موجود لوگوں پر چاقو سے حملہ کیا جس میں دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔
اس واقعے کی فوٹیج میں حملہ آور کو زمین پر گرے دیکھا جا سکتا ہے جسے پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔پولیس کے مطابق، اس واقعے کے سلسلے میں دو گرفتاریاں بھی عمل میں آئی ہیں۔ برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں یہودی عبادت گاہوں پر اضافی پولیس تعینات کی جائے گی۔
یوم کپور یہودی برادری کا مقدس ترین تہوار سمجھا جاتا ہے۔ بہت سے یہودی عبادت گزار اس دن کا بیشتر حصہ سینیگاگ میں گزارتے ہیں جہاں دن کے آغاز اور اختتام پر خاص دعائیں پڑھی جاتی ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
مہنگائی کی شرح ایک سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
مودی کی زبان نہ بولیں، اپنے چاچو کی حکومت ختم کرنی ہے کیا؟
-
یو این چیف کی برطانیہ میں یہودی عبادت گاہ پر دہشتگرد حملے کی کڑی مذمت
-
صمود فلوٹیلا پر حملے کیخلاف مولانا فضل الرحمان کا جمعہ کو ملک گیر مظاہروں کا اعلان
-
الیکشن میں شکایات ہوتی ہیں لیکن پیپلزپارٹی پارلیمانی عمل کوچلنے دینا چاہتی ہے
-
بیشترعالمی پرانی کمپنیاں پاکستان چھوڑ چکی، اسٹاک مارکیٹ میں بھی دلچسپی کم ہو رہی ہے
-
پالیسی سازی میں معمر افراد کی آراء مدنظر رکھنا ضروری، گوتیرش
-
جنرل اسمبلی: سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی قرارداد ویٹو ہونے کا جائزہ
-
ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے اضافے کے بعد 2500 روپے سستا ہوگیا
-
علی ظفر کے پوچھنے پر عمران خان نے واضح الفاظ میں کہا کہ خیبرپختونخوا میں وزراء کو تبدیل کرنا ان کا فیصلہ نہیں
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والا غدار قرار پائے گا، حکمران عبرت کا نشان بن جائیں گے
-
مکمل انصاف کا اختیار استعمال کر کے پی ٹی آئی کو ریلیف نہیں دیا جاسکتا تھا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.