
پالیسی سازی میں معمر افراد کی آراء مدنظر رکھنا ضروری، گوتیرش
یو این
جمعرات 2 اکتوبر 2025
20:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 02 اکتوبر 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے پالیسی سازی میں معمر افراد کی آرا مدنظر رکھنے، عمر کے معاملے میں امتیازی سلوک کے خاتمے اور مشمولہ معاشرے تعمیر کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ معمر افراد تبدیلی کے طاقتور عامل ہیں۔
معمر افراد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ 1995 میں 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کی عالمگیر آبادی 541 ملین تھی جو 2050 تک 2.1 ارب ہو جانے کی توقع ہے۔
ترقی پذیر ممالک میں یہ تبدیلی کہیں زیادہ واضح ہے جہاں آئندہ 30 سال میں معمر افراد کی آبادی دیگر کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہو گی۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ آبادیاتی حوالے سے ایک بڑی تبدیلی ہے جس کے معیشتوں، طبی نظام اور سماجی ہم آہنگی پر دور رس اثرات ہوں گے۔
(جاری ہے)
یہ دن ہر سال یکم اکتوبر کو منایا جاتا ہے اور اس کا آغاز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 1990 میں کیا تھا۔
بین النسلی رابطوں کا فروغ
امسال اس دن کا بنیادی موضوع 'مقامی و بین الاقوامی اقدامات کے لیے معمر افراد کا قائدانہ کردار: ہماری امنگیں، ہماری بہبود، ہمارے حقوق' ہے۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد معمر افراد کے حقوق اور تبدیل ہوتے ہوئے آبادیاتی منظرنامے سے متعلق آگاہی پیدا کرنا اور معمر لوگوں کے لیے جامع سماجی و معاشی مواقع کو فروغ دینا تھا۔
اس تقریب کی مہمان خصوصی کولمبیا یونیورسٹی کے سکول آف سوشل ورک کی پروفیسر اور ڈین ایمیریٹس جینیٹ تاکامورا تھیں جو سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے دور حکومت میں عمررسیدگی سے متعلق امور کی وزیر کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس دن کا موضوع سائنس، تعلیم اور عوامی پالیسی میں پیش رفت کی عکاسی کرتا اور یہ بات بھی اجاگر کرتا ہے کہ معمر افراد میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ اپنے مکمل کردار کے ساتھ ایک بہتر اجتماعی مستقبل کے حصول میں بھرپور شرکت کریں۔
انہوں نے شرکا پر زور دیا کہ نسلوں کے درمیان رابطوں اور شمولیت کو مضبوط کرنا ہوگا تاکہ ایک ایسی عالمی سماجی تحریک کی جانب پیش قدمی ہو سکے جس میں ہر عمر کے افراد شامل ہوں۔ سب سے موثر سماجی تحاریک وہی ہوتی ہیں جو مختلف طبقات اور گروہوں کو اپنی جانب کھینچتی ہیں اور ان کو شامل کرتی ہیں۔ نوجوانوں کو عمر رسیدہ افراد کے شراکت دار اور معاون کے طور پر تسلیم کرنا ہوگا کیونکہ یہی وہ نسل ہے جو مستقبل میں عالمی قیادت سنبھالے گی۔
'یو این ایف پی اے' کی اپیل
اس دن کے موقع پر اقوام متحدہ کے فنڈ برائے آبادی (یو این ایف پی اے) نے عرب ممالک میں معمر افراد کی حمایت کے لیے فوری اقدام کی اپیل جاری کی جہاں بڑی تعداد میں ان لوگوں کو مختلف مسائل کا سامنا ہے جن میں پینشن نظام کی خامیاں، صحت کی ناکافی سہولیات اور عمر کی بنیاد پر امتیازی سلوک شامل ہیں۔
ادارے نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ خاص طور پر ایسے ممالک میں معمر افراد کے حقوق اور فلاح کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم ہے جو بحرانوں سے متاثر ہیں اور جہاں معمر افراد سب سے زیادہ کمزور طبقے میں شامل ہوتے ہیں۔ ادارے نے حکومتوں اور معاشروں سے اپیل کی ہے کہ وہ معمر افراد کی صحت اور ان کے حقوق پر سرمایہ کاری کے لیے باہم مل کر کام کریں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مودی کی زبان نہ بولیں، اپنے چاچو کی حکومت ختم کرنی ہے کیا؟
-
یو این چیف کی برطانیہ میں یہودی عبادت گاہ پر دہشتگرد حملے کی کڑی مذمت
-
الیکشن میں شکایات ہوتی ہیں لیکن پیپلزپارٹی پارلیمانی عمل کوچلنے دینا چاہتی ہے
-
بیشترعالمی پرانی کمپنیاں پاکستان چھوڑ چکی، اسٹاک مارکیٹ میں بھی دلچسپی کم ہو رہی ہے
-
پالیسی سازی میں معمر افراد کی آراء مدنظر رکھنا ضروری، گوتیرش
-
جنرل اسمبلی: سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی قرارداد ویٹو ہونے کا جائزہ
-
ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے اضافے کے بعد 2500 روپے سستا ہوگیا
-
علی ظفر کے پوچھنے پر عمران خان نے واضح الفاظ میں کہا کہ خیبرپختونخوا میں وزراء کو تبدیل کرنا ان کا فیصلہ نہیں
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والا غدار قرار پائے گا، حکمران عبرت کا نشان بن جائیں گے
-
مکمل انصاف کا اختیار استعمال کر کے پی ٹی آئی کو ریلیف نہیں دیا جاسکتا تھا
-
اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں موبائل انٹرنیٹ سستی روی کا شکار
-
ْوفاقی وزیر مواصلات کا موٹر وے پولیس کی کارکردگی پر عدم اطمینان، کوتاہیاں دور کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.