عوام کوسموگ سے لازمی طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں،ڈاکٹر سید مظہر عباس

اتوار 28 ستمبر 2025 16:10

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2025ء)سابق صدر ڈاکٹررز ایسوسی ایشن کمالیہ ڈاکٹر سید مظہر عباس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سموگ انسانی صحت کے لیے نہایت مضر ہے ، اس لیے عوام کو لازمی طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔ شہری دورانِ سفر لازمی طور پر ماسک اور عینک کا استعمال کریں تاکہ آنکھوں اور سانس کی بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مشورہ دیا کہ پانی زیادہ سے زیادہ پیا جائے ، نیم گرم پانی سے غرارے کیے جائیں اور ٹھنڈے مشروبات سے پرہیز کیا جائے ۔ دمہ اور سانس کے دیگر امراض میں مبتلا مریض بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں تاکہ پیچیدگیوں سے بچا جا سکے انہوں نے نے والدین سے اپیل کی کہ بچوں کو بلا ضرورت باہر نہ نکالیں، کیونکہ سموگ سے سانس کی بیماریوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ احتیاطی تدابیر ہی اصل علاج ہیں، اس لیے ہر شہری اپنی اور دوسروں کی صحت کے تحفظ کے لیے ذمہ داری کا مظاہرہ کرے ۔

متعلقہ عنوان :