عارف والا ،الفرید ایکسپریس ٹرین میں 69 سالہ مسافر دم توڑ گیا

اتوار 28 ستمبر 2025 17:20

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) کراچی سے لاہور آنے والی الفرید ایکسپریس میں 69 سالہ مسافر دم توڑ گیا ۔تفصیلات کے مطابق الفرید ایکسپریس ٹرین کراچی سے لاہور براستہ عارفوالا آرہی تھی کہ ایک مسافر 69 سالہ مزمل احمد سکنہ جنوبی کراچی طعبیت خراب ہونے کے باعث ٹرین میں ہی زندگی کی بازی ہارگیا۔

(جاری ہے)

متوفی کی ڈیڈ باڈی کو ٹی ایچ کیوہسپتال عارفوالا منتقل کردیا گیا ،متوفی کی جیب سے تقریباََ 17ہزار روپے نقدی اور شناختی کارڈ ملاہے۔\378