چھ روزقبل قریشی گوٹھ سے لاپتہ ہونے والی بچی فضاء شیخ کی نعش برآمد ، گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا

اتوار 28 ستمبر 2025 19:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2025ء)چھ روزقبل قریشی گوٹھ سے لاپتہ ہونے والی بچی فضاء شیخ کی نعش برآمد ، نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ، تفصیلات کے مطابق تھانہ نیو پنڈ کی حدود میں رہنے والے محنت کش دلدار شیخ کی چھہ سالہ بیٹی فضاء شیخ جو کہ گذشتہ چھ روز سے قریشی گوٹھ کے علاقے سے پرسرار طور پر لاپتہ ہو گئی تھی گذشتہ روز علاقے میں قائم ایک ڈیکوریشن /سجاوٹ کی دکان کے اندر موجود پانی کے ٹینک سے ا س کی نعش برآمد ہوئی ، نعش برآمدگی کے اطلاع پر بچی کے ورثاء اور پولیس نے موقع پر پہنچ نعش برآمد کی اور پوسٹ مارٹم کیلئے مقامی اسپتال روانہ کیا ، بچی کی نعش ملنے پر وارثاء شدید غم سے نڈھال ہو گئے جبکہ علاقہ مکینوں میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے پولیس نے نعش تحویل میں لیکر واقعہ کی تفتیش شروع کرتے ہوئے شک کی بنیاد پر چھ افراد کو حراست میں لیکر مزید تحقیقات شروع کر دی ہے بچی کے والدین نے بالا حکام سے نوٹس لیکر واقعہ میں ملوث قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر انصاف و تحفٖظ فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :