سکھر کے نامور ڈاکٹر پروفیسر صالح احمد چنہ نے جی ایم سی میڈیکل کالج کا بطور پرنسپل عہدہ سنبھال کر کام شروع کر دیا

اتوار 28 ستمبر 2025 19:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2025ء)سکھر کے نامور ڈاکٹر پروفیسر صالح احمد چنہ نے جی ایم سی میڈیکل کالج کا بطور پرنسپل عہدہ سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے، چارچ سنبھالنے کے بعد انہوںنے جی ایم سی میڈیکل کالج کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور ڈاکٹرز اور اسٹاف سے ملاقات کیں اور انہیں ہدایات دی کہ فرائض کی ادائیگی میں کسی بھی قسم کی غفلت، لاپرواہی یا شکایت برداشت نہیں کی جائیگی اور میں از خود روزانہ کی بنیاد پر اسپتال اور کالج کا دورہ کر کے تمام شعبہ جات کی بھی براہ راست نگرانی کرونگا جبکہ دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کے دوران پرنسپل جی ایم سی میڈیکل کالج و اسپتال پروفیسر ڈاکٹر محمد صالح چنہ نے عزم ظاہر کیا ہے کہ غلام محمد مہر میڈیکل کالج کو ایک ماڈل ادارے میں تبدیل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :