ڈپٹی کمشنر الیاس کبزئی کا ٹیچنگ ہسپتال سبی میں آپریشن تھیٹر کا افتتاح

اتوار 28 ستمبر 2025 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی اور ایس ایس پی سبی اختر نواز نے ڈویژنل ہیڈکوارٹر ٹیچنگ ہسپتال سبی میں آپریشن تھیٹر کا افتتاح کیا۔ افتتاح کے بعد انہوں نے جدید سہولیات سے آراستہ آپریشن تھیٹر کا معائنہ کیا جہاں پر مریضوں کے علاج کے لیے جدید مشینری اور آلات نصب کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ہسپتال میں اب پیچیدہ اور ہنگامی نوعیت کے آپریشن مقامی سطح پر ممکن ہو سکیں گے، جس سے دور دراز علاقوں کے مریضوں کو فوری سہولت میسر آئے گی۔

تقریب کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر عمیر حسین بھی موجود تھے۔ ایم ایس ڈاکٹر عمیر حسین نے ڈپٹی کمشنر سبی کو پانچ ماہ کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس عرصے میں پچاس ہزار سے زائد او پی ڈیز ہوئیں، متعدد چھوٹے بڑے آپریشنز اور سی سیکشنز کیے گئے جبکہ ہسپتال میں داخل مریضوں کو بروقت علاج اور معیاری سہولیات فراہم کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :