یو ای ٹی لاہور میں سیوریج لائن ،اس سے منسلک ڈھانچی/اسٹارم واٹر ڈرینیج سسٹم کی تبدیلی کے منصوبے کا افتتاح

پیر 29 ستمبر 2025 14:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2025ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے سیوریج لائن اور اس سے منسلک ڈھانچی/اسٹارم واٹر ڈرینیج سسٹم کی تبدیلی کے منصوبے کا افتتاح کیا۔ یہ منصوبہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے 12کروڑ 77لاکھ 42ہزار 964روپے کی لاگت سے مکمل کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب میں ڈینز، رجسٹرار، ڈائریکٹرز، فیکلٹی ممبران اور دیگر انتظامی افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکا نے اس منصوبے کو یونیورسٹی کے انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر کا کہنا تھا کہ یو ای ٹی لاہور اپنے طلبہ، اساتذہ اور عملے کو جدید اور معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لیے انفراسٹرکچر کی بہتری پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف بارشوں کے دوران نکاسی آب کے مسائل کو حل کرے گا بلکہ جامعہ کے تعلیمی اور تحقیقی ماحول کو بھی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

متعلقہ عنوان :