علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ترجمہ کے عالمی دن پر ’’انسائیکلوپیڈیا آف ٹرانسلیشن سٹڈیز‘‘ کی رونمائی

منگل 30 ستمبر 2025 17:28

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ترجمہ کے عالمی دن  پر ’’انسائیکلوپیڈیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ترجمہ کے عالمی دن پر ’’انسائیکلوپیڈیا آف ٹرانسلیشن سٹڈیز‘‘ کی رونمائی کی گئی۔ اس ضمن میں منعقدہ تقریب میں ماہرینِ تعلیم، اساتذہ، محققین اور طلبا نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر عبدالعزیز ساحر نے انسائیکلوپیڈیا کی اشاعت کو یونیورسٹی کا ایک بڑا علمی کارنامہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ترجمہ صرف زبانوں کا تبادلہ نہیں بلکہ تہذیبوں کو قریب لانے کا ذریعہ ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ’’ترجمہ اور بھروسہ مند مستقبل کی تشکیل‘‘کے عنوان سے سیمینار بھی منعقد ہوا۔ سینٹر فار لینگویج اینڈ ٹرانسلیشن سٹڈیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام علی نے کہا کہ ترجمہ آج کے دور میں علم، ثقافت اور سماج کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔دیگر مقررین جن میں ڈاکٹر سلیم مظہر، مراد علی، ڈاکٹر شہزاد اقبال شام اور ڈاکٹر فرخ عباس شامل تھے، نے ترجمہ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس شعبے میں مہارت کے لئے دونوں زبانوں پر عبور ضروری ہے۔تقریب کی نظامت ڈاکٹر لبنیٰ عمر نے کی۔ شرکا نے اس علمی کاوش کو سراہا اور اسے تدریس و تحقیق کے لئے ایک قیمتی اضافہ قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :