سیالكوٹ،کاشتکاروں کو دھنیا کی کاشت اکتوبر میں مکمل کرنے کی ہدایت

پیر 29 ستمبر 2025 17:27

سیالكوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2025ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو دھنیا کی کاشت اکتوبر میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریكٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاكٹر افتخار حسین بھٹی نے كاشتكاروں كے نام پیغام میں كہا كہ دھنیا کی کاشت کا موزوں وقت ستمبر سے اکتوبرتک ہے، کاشتکار محکمہ زراعت کی منظور شدہ دھنیا کی اقسام کاشت کریں اور شرح بیج 10 تا 12 کلوگرام فی ایکڑ بذریعہ ڈرل کاشت کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کاشت کار دھنیا کی کاشت زرخیز میرا زمین جس میں پانی کا نکاس بہتر ہو میں کریں ،کاشتکار طریقہ کاشت کے وقت کھیت کو 5،5 مرلہ کی کیاریوں میں تقسیم کریں اور 75 سینٹی میٹر کے فاصلے پر پٹریاں بنا لیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کھادوں کا استعمال کرتے وقت کاشت سے پہلے 21 کلو گرام نائٹروجن 23 کلو گرام فاس فورس2 بوریا ایلمونیم سیلفیٹ 2 بوریاں سنگل سپر فاسفیٹ فی ایکڑ استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :