ث*پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری ہزارہ ڈویژن کا 7 روزہ دورہ کرینگے

ًچیئرمین سپریم کونسل 6 اکتوبر کو ہزارہ یونیورسٹی اور 8اکتوبر کو اسلام آباد بار کونسل سے خطاب کریں گے

پیر 29 ستمبر 2025 20:25

د*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2025ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 2 اکتوبر 2025ء سے خیبر پختونخوا ہزارہ ڈویژن کے 7 روزہ تنظیمی و دعوتی دورے پر روانہ ہورہے ہیں۔ چیئرمین سپریم کونسل 3 اکتوبر کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر ترناوا میں نماز جمعہ ادا کریں گے اور کارکنان سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ترناوا میں ایک عظیم الشان میلاد النبی کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔ چیئرمین سپریم کونسل 4 اکتوبر کو سہ پہر 3 بجے جلال باباآڈیٹوریم ابیٹ آباد میں میلاد النبی کانفرنس سے خطاب اور شام کو ورکرز کنونشن میں شرکت اور کارکنان سے ملاقاتیں کریں گے۔ چیئرمین سپریم کونسل 5 اکتوبر کو دوپہر ایک بجے واہ کینٹ میں ورکرز کنونشن میں شرکت اور کارکنان سے گفتگو کریں گے۔ 6 اکتوبر کو ہزارہ یونیورسٹی میں دستور مدینہ اور فلاحی ریاست کے تصور کے موضوع پر لیکچر دیں گے۔ چیئرمین سپریم کونسل 8 اکتوبر کو اسلام آباد بار کونسل سے خطاب کریں گی

متعلقہ عنوان :