سعودی عرب، دس مرتبہ خون کا عطیہ کرنے والے 308 شہریوں کے لیے میڈل آف میرٹ کا اعلان

منگل 30 ستمبر 2025 10:50

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) سعودی عرب کے فرما نروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دس مرتبہ خون کا عطیہ دینے والے 308 شہریوں کو تیسرے درجے کا میڈل آف میرٹ دینے کی منظوری دے دی ہے۔اردو نیوز کے مطابق شہریوں کو میڈل کے علاوہ اسناد بھی دی جائیں گی۔

(جاری ہے)

وزیر صحت فہد الجلاجل نے بتایا کہ 2005 سے اب تک 22 ہزار سے زیادہ شہریوں کو بار بار خون کے عطیات دینے پر کنگ عبدالعزیز میڈل دیے گئے ہیں ۔ یاد رہے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گزشتہ ماہ خون کا عطیہ دینے کی قومی مہم کا آغاز کرتے ہوئے معاشرے کے تمام افراد کو خون کا عطیہ دینے کی ترغیب دی تھی۔