ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) کوہستان اپر کی زیر صدارت این جی اوز کے طریقہ کار بارے اجلاس

منگل 30 ستمبر 2025 11:34

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) کوہستان اپر محمد اظہر خان نے ضلع میں این جی اوز کے طریقہ کار کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سالک ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن، سی ای آر ڈی، حجرہ اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اظہر خان نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر طارق علی خان کی رہنمائی اور ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ این جی اوز کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گی تاکہ تمام فلاحی سرگرمیاں مربوط انداز میں آگے بڑھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسی کے مطابق شفافیت اور موثر حکمت عملی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :