سانگلہ ہل، والدین دنیا کی وہ عظیم نعمت ہے جس کا اس دنیا میں کوئی نعم البدل نہیں، قاری اسعد اللہ عطاری

منگل 30 ستمبر 2025 12:57

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء)ممتاز عالم دین قاری اسعد اللہ عطاری نے کہا ہے کہ والدین دنیا کی وہ عظیم نعمت ہے جس کا اس دنیا میں کوئی نعم البدل نہیں، والدین کی موجود گی میں ہمیشہ خدا کی رحمتیں اور برکتیں برستی رہتی ہیں، والدین سے محبت کرنا عظیم عبادت ہے جو لوگ والدین کی خدمت کرتے ہیں وہ دنیا و آخرت میں نجات حاصل کر لیتے ہیں وہ گزشتہ روز سینئر صحافی محمد انور انصاری کے والدین کے سالانہ ختم پاک کی محفل میں خطاب کر رہے تھے محفل میں افتخار احمد چٹھہ، محمد طلحہ انصاری، محمد شہباز مرزا، حافظ عبدالرحمن عطاری سمیت معززین اور عزیز و اقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی، قاری اسعد اللہ عطاری نے مزید کہا کہ والدین کا سایہ اٹھ جانا بہت بڑا سانحہ ہے جن کے والدین اس دنیا میں نہیں ہیں ان سے محبت اور شفقت کی محرومی کا اندازہ کیا جا سکتا ہے دین اسلام نے والدین کی خدمت کرنے پر بہت زور دیا ہے جب والدین بوڑھے ہو جائیں تو انکی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھنی چاہئے پیارے نبی کریم نے والدین کی خدمت کرنے والوں کو جنت کی بشارت دی ہے اچھی اولاد اپنے والدین کی بہتر تربیت کا آئینہ دار ہوتی ہیں ہر ذی شعور نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے فرمانبردار اولاد والدین کے اس دنیا سے رخصت ہونے بعد بھی ان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے محافل کا انعقاد کرتی ہے ان محافل کے انعقاد سے والدین کی ٹھنڈی چھاں کا لطف اٹھا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ موت اٹل حقیقت ہے اس سے فرار ممکن نہیں بحیثیت مسلمان ہمیں دنیا میں رہتے ہوئے آخرت کی تیاری کرنی چاہیے اللہ تعالی نے قرآن کریم میں ارشاد فرما دیا ہے کہہر ذی روح نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے اس کا وقت اور جگہ بھی مقرر ہے۔

متعلقہ عنوان :