بھکر ، جنرل بس سٹینڈ کی صفائی ستھرائی ،سہولیات بارے فوری اقدامات کئےجائیں، سیکرٹری آر ٹی اے

منگل 30 ستمبر 2025 15:48

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر/چیئرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی بھکر محمد اشرف کی ہدایت کی روشنی میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملک شیر بہادر چھینہ نے جنرل بس سٹینڈ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے بس سٹینڈ میں موجود دکانداروں اور اڈہ منیجرزکو ہدایات جاری کی کہ وہ اپنی دکانوں کی تزئین و آرائش سمیت رنگ روغن کا کام دو یوم کے اندر مکمل کریں تاکہ جنرل بس سٹینڈ پر آنے والے مسافروں اور شہریوں کوصاف ستھرا،کشادہ اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔

سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے مزید کہا کہ تمام دکاندار اپنی دکانوں کی ضروری تعمیر و مرمت کا کام بروقت مکمل کریں تاکہ بس اڈے کو خوبصورت اور جاذبِ نظر بنایا جا سکے۔بعدازاں سیکرٹری آر ٹی اے نے اڈے کے دیگر حصوں کا بھی تفصیلی معائنہ کیا اورصفائی ستھرائی،سہولیات اور مجموعی ماحول کو مزید بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات اٹھانےکی ہدایات جاری کیں۔\378

متعلقہ عنوان :