یو ای ٹی لاہور میں ہاسٹل کی تزئین و آرائش کے منصوبے کا افتتاح

منگل 30 ستمبر 2025 16:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں علی مردان ہال ہاسٹل کی تزئین و آرائش کے منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر تمغہ امتیاز نے کہا ہے کہ یہ منصوبہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے6 کروڑ 64 لاکھ 37 ہزار677 روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ طلبہ کی فلاح و بہبود اور انہیں معیاری رہائشی سہولیات فراہم کرنا یو ای ٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ جدید اور آرام دہ رہائش گاہیں طلبا کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کریں گی جس سے وہ یکسوئی کے ساتھ تعلیم حاصل کر سکیں گے اور اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی طلبہ کی سہولت اور تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں گے تاکہ یونیورسٹی بین الاقوامی معیار کی تعلیم اور سہولیات فراہم کر سکے۔