ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آبادکا ٹی ایم اے سلاٹر ہاؤس حویلیاں کا دورہ،ہدایات دیں

منگل 30 ستمبر 2025 18:04

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ایبٹ آباد محمد خان نے ٹی ایم اے سلاٹر ہاؤس حویلیاں کا دورہ کیا ۔ دورہ کے کے دوران عمارت کی خستہ حالی،پانی و روشنی جیسی بنیادی سہولیات کی کمی،صفائی کے مسائل سامنے آئے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے ٹی ایم اے حکام کو ہدایت کی کہ عمارت کی فوری مرمت کی جائے،پانی اور روشنی کی سہولیات ترجیحی بنیادوں پر بحال کی جائیں،صفائی کے نظام کو جدید تقاضوں کے مطابق بہتر بنایا جائے اور حفظانِ صحت کے اصولوں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو صاف اور محفوظ گوشت کی فراہمی ممکن ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :