انٹرمیڈیٹ نتائج،گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کا رزلٹ سوفیصد رہا

منگل 30 ستمبر 2025 18:04

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ فیصل آباد کے نتائج میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ طالبات کا رزلٹ سوفیصد رہا۔

(جاری ہے)

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ فیصل آباد کے حالیہ جاری کردہ نتائج کے مطابق کالج ہذا کی پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ طالبات کا رزلٹ سوفیصد رہاجبکہ ہیومینٹیز گروپ کی طالبات کا رزلٹ 82 فیصد اور جنرل سائنس گروپ کی طالبات کا رزلٹ73 فیصد رہا۔

رزلٹ کے مطابق کالج ہذا کی طالبہ عیشا احمد نے 1122، زروا شہباز نے 1113 اور علیشبہ نے 1050 نمبر حاصل کئے۔ پرنسپل نے امتیازی نمبروں سے کامیاب ہونے والی طالبات اور والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کالج ہذا میں ایسوسیی ایٹ ڈگری پروگرام میں ایجوکیشن، ریاضی اور زوآلوجی میں داخلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :