جیکب آباد میںمبینہ طور کینسر سے بچائو کی ویکسین لگانے کے باعث ایک بہن فوت دوسری بہن کی طبعیت بگڑ گئی

منگل 30 ستمبر 2025 18:59

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2025ء) جیکب آباد میںمبینہ طور کینسر سے بچائو کی ویکسین لگانے کے باعث ایک بہن فوت دوسری بہن کی طبعیت بگڑ گئی ،گھر میں کہرام ،معاملہ کی تحقیقات کے لئے ڈی ایچ او نے 6رکنی کمیٹی تشکیل دے دی جلد رپورٹ دینے کا حکم۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے صدر آبا د کی دو بہنوں سمیرا اور نسیمہ کو کینسر سے بچائو کی ویکسین لگائی گئی تو دونوں بہنیں بے ہوش ہو گئیں جنہیں تشویشناک حالت میں سکھر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں بڑی بہن سمیراولد الیاس برڑو فوت ہو گئی جبکہ نسیمہ زیر علاج ہے فوت ہونے والی سمیرا کی لاش ایمبولینس کے ذریعے ٹھل ہسپتال منتقل کی گئی اور پوسٹ مارٹم کے بعدورثہ کے حوالے کی گئی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گئی ورثہ کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کی ٹیم گھر آئی اور ہماری بچیوں کو کینسر سے بچائو کی ویکسین لگائی تو انکی حالت بگڑ گئی جن میںسے ایک سمیرا فوت ہو گئی ہے جبکہ دوسری بہن نسیمہ کی حالت تشویشناک ہے ہمیں کیا معلوم تھا کہ ویکسین لگانے کے بعد ہماری بچی فوت ہو جائے گی ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہے انصاف کیا جائے دوسری جانب ڈی ایچ او جیکب آباد ڈاکٹر سراج احمد سہتو نے مبینہ کینسر سے بچائو کی ویکسین سے فوت ہونے والی لڑکی کے معاملے کی تحقیقات کے لئے 6رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں ڈاکٹر سوز علی جکھرانی ،ڈاکٹر طارق میمن ،ڈاکٹر ایاز میمن ،ڈاکٹر صائمہ سولنگی،ڈاکٹر امیت کمار اور ڈاکٹر عبدالشکور شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :