محکمہ زراعت پنجاب نے کماد کی کاشت بارے سفارشات جاری کر دیں

منگل 30 ستمبر 2025 22:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کماد کے کاشتکار15 اکتوبر تک کاشت مکمل کر لیں۔ستمبر کاشتہ کماد کیلئے محکمہ زراعت پنجاب کی منظور شدہ اقسام میں اگیتی پکنے والی اقسام سی پی 400-77،سی پی ایف237،سی پی ایف 250،سی پی ایف251 اور وائی ٹی ایف جی236 ہیں جبکہ درمیانی پکنے والی اقسام میں ایچ ایس ایف240،ایس پی ایف242،ایس پی ایف 234 ،ایس پی ایف213،سی پی ایف 246،سی پی ایف247،سی پی ایف248،سی پی ایف249،سی پی ایف 253،سی پی ایس جی 2525 اور ایس ایل ایس جی 1283 ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ کماد کی پچھیتی پکنے والی قسم سی پی ایف 252 بھی شامل ہے۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ کمادکے کاشتکار اپنی علاقائی اعتبار سے موزوں شدہ اقسام بارے محکمہ زراعت پنجاب کے مقامی زرعی ماہرین سے مشورہ کرکے جلد از جلدکاشت مکمل کرلیں۔

متعلقہ عنوان :