درجنوں شہریوں کی شہادتیں اور زخمی ہونے کی زمہ داری نااہل و مسلط صوبائی و مرکزی حکومتوں پر عائد ہوتی ہے، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی

منگل 30 ستمبر 2025 20:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملے کے نتیجے میں بیگناہ و معصوم شہریوں و سیکورٹی اہلکاروں کی ہلاکتوں پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے اور کہا ہے کہ درجنوں شہریوں کی شہادتیں اور زخمی ہونے کی زمہ داری نااہل و مسلط صوبائی و مرکزی حکومتوں پر عائد ہوتی ہیں جن کی ناقص و عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہوگئی ہے بیان میں کہا گیا کہ ایچ ڈی پی معصوم شہریوں اور سیکورٹی اہلکاروں کی ہلاکتوں پر انکے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کی دعا کرتی ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ امن و امان کے قیام و قانون کی عملداری کو ممکن بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :