خسرہ و روبیلا ( ایم آر ) مہم کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر بارکھان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ اوور سائٹ اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس

منگل 30 ستمبر 2025 21:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) ضلع بارکھان میں خسرہ و روبیلا (ایم آر ) مہم 17 نومبر سے 29 نومبر 2025 تک چلائی جائے گی۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر بارکھان عبداللہ کھوسہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ اوور سائٹ اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ محکموں کے افسران، ڈاکٹرز، سماجی شخصیات اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتایا گیا کہ اس قومی مہم کے دوران 6 ماہ سے 5 سال تک کے بچوں کو خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر بارکھان نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ مہم کو موثر اور کامیاب بنانے کے لیے بھرپور تیاری اور حکمت عملی اختیار کی جائے۔مزید کہا گیا کہ مہم کی کامیابی کے لیے عوامی نمائندوں، علمائے کرام، سیاسی و سماجی شخصیات اور کمیونٹی کا تعاون نہایت ضروری ہے تاکہ بچوں کو خسرہ و روبیلا جیسی خطرناک بیماریوں سے محفوظ بنایا جا سکے۔