جنوبی کوریا کی ستمبر کے دوران سیمی کنڈکٹرز کی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

بدھ 1 اکتوبر 2025 09:40

سیئول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) جنوبی کوریا کی رواں سال ستمبر کے دوران سیمی کنڈکٹرز کی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ اے ایف پی کے مطابق سرکاری اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ گزشتہ ماہ جنوبی کوریا کی سیمی کنڈکٹرز کی برآمدات 16.6 ارب ڈالر سے زائد رہیں جو ستمبر 2024 کے مقابلے میں 20 فیصد سے زیادہ ہیں، یہ اضافہ میموری چپس خصوصاً HBM چپس جو اے آئی سرورز میں استعمال ہوتے ہیں، کی بلند مانگ کی وجہ سے ہوا۔

(جاری ہے)

کار انڈسٹری نے بھی بہتر کارکردگی دکھائی اور آٹو شپمنٹس 6.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو ستمبر کے کسی بھی مہینے کے لیے سب سے زیادہ ہیں۔ان مضبوط نتائج کے باعث ملک کی مجموعی برآمدات 65.9 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ 42 ماہ سے زائد عرصے میں بلند ترین سطح ہے۔رپورٹ کے مطابق تمام بڑے خطوں کو برآمدات میں اضافہ دیکھا گیا سوائے امریکہ کے جہاں برآمدات 1.4 فیصد کم ہوکر 10.27 ارب ڈالر رہیں، جس کی بڑی وجہ اسٹیل، آٹوموبائلز اور مشینری پر عائد ٹیرف ہیں۔امریکہ نے ابتدا میں جنوبی کوریا پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا تاہم ایک معاہدے کے تحت اسے کم کرکے 15 فیصد کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :