ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں کا سستا بازار کے قیام کیلئے مخصوص جگہ کا معائنہ

بدھ 1 اکتوبر 2025 10:30

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں سمیرا محسود نے ٹی ایم اے کے تعاون سے تحصیل حویلیاں میں سستا بازار کے قیام کیلئے مخصوص جگہ کا معائنہ کیا اور لیولنگ و تیاری کے کاموں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ سستا بازار کے قیام سے اشیاء خوردونوش ایک ہی جگہ پر عوام کو دستیاب ہوں گی جبکہ ٹریفک مسائل میں کمی آئے گی، شہریوں کیلئے باعزت روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کیلئے یہ اقدامات گڈ گورننس کی عملی مثال ہیں۔

متعلقہ عنوان :