اسسٹنٹ کمشنر پٹن کا مختلف سرکاری سکولوں کا دورہ، تدریسی عملے کی حاضری و سہولیات کا جائزہ لیا

بدھ 1 اکتوبر 2025 11:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) اسسٹنٹ کمشنر پٹن سعد منیر نے تحصیل پٹن کے مختلف سرکاری سکولوں کا دورہ کیا اور تدریسی عمل و عملے کی حاضری کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے گورنمنٹ پرائمری سکول کیرو، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کیرو، گورنمنٹ پرائمری سکول لیو، گورنمنٹ پرائمری سکول مندرازہ اور گورنمنٹ مڈل سکول مندرازہ کے دورے کے دوران تدریسی عملے کی حاضری رجسٹر چیک کئے اور طلبا کے ساتھ خصوصی سیشن منعقد کیا۔

انہوں نے تعلیمی معیار اور تدریسی سرگرمیوں کا بغور جائزہ لیا اور اس بات پر زور دیا کہ اساتذہ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور طلبا کو معیاری تعلیم فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے سکولوں کی عمارت، صفائی ستھرائی اور دستیاب سہولیات کا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :