لوئر دیر،ریسکیو 1122 نے گزشتہ ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

بدھ 1 اکتوبر 2025 11:20

لوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) ریسکیو 1122 دیر لوئر نے ستمبر 2025 کے مہینے کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی،ریسکیو 1122 لوئر دیر کے پریس ریلیز کے مطابق ریسکیو 1122نے گزشتہ ماہ کے دوران مجموعی طور پر 516 ایمرجنسیز میں 482 زخمیوں و مریضوں کو ریسکیو سہولیات فراہم کی، تفصیلات کے مطابق ان ایمرجنسیز میں 28 روڈ ٹریفک حادثات، 208 میڈیکل ، 04 آگ لگنے، 03 ڈوبنے، 04 گولی لگنے/لڑائی جھگڑے ، 36 ریکوری اور دیگر واقعات میں ریسکیو سہولیات فراہم کی گئیں ، اسکے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز کے طرف سے ریفر کردہ 233 مریضوں کو ضلع کے اندر اور ضلع کے باہر مختلف ہسپتالوں کو منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو گزشتہ مہینے میں 8274 کالز موصول ہو ئیں، جس میں زیادہ تر غیر ضروری اور فیک کالز بھی شامل ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :