بھارت ، شملہ میں ذات پات کی بنیاد پر تذلیل کے بعد دلت لڑکے نے خودکشی کرلی

بدھ 1 اکتوبر 2025 11:41

شملہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے شہرشملہ میں نام نہاد اونچی ذات کی خاتون نے ایک 12سالہ دلت لڑکے کی تذلیل کرکے اسے گائو خانے میں بند کردیاجس کے بعد لڑکے نے خودکشی کر لی۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق اس واقعے پر دلت برادری میں شدیدغم و غصہ پایاجاتا ہے۔

(جاری ہے)

لڑکے نے اس وقت زہر کھاکر خودکشی کرلی جب خاتون نے گھر میں اس کے داخلے کو ''ناپاک''قرار دیا اور گھر کی پاکیزگی کے لیے اس کے والدین سے بکری کا مطالبہ کیا۔

لڑکے نے مرنے سے پہلے یہ کہانی اپنی ماں کو بتائی۔پولیس نے بتایاکہ درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل پرمظالم کی روک تھام کے قانون کے تحت تحقیقات جاری ہے۔ مقامی کمیونٹی لیڈروں نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ذات پات کی بنیاد پر امتیازی سلوک کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے ان واقعات کی روک تھام کے لیے قصوروار کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :