Live Updates

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مویشیوں کی صحت و حفاظت کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں، ڈاکٹر عقیل سہیل

بدھ 1 اکتوبر 2025 14:30

سیالکوٹ، 01 اکتوبر (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پسرور نے کہا ہے کہ سیلاب کے بعد مویشیوں کی صحت اور حفاظت کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک پسرور ڈاکٹر عقیل سہیل نے کہا ہے کہ تمام ویٹرنری ڈاکٹرز اور موبائل ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں جو مویشی پال حضرات کو رہنمائی اور طبی سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

مویشیوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ویکسی نیشن مہم جاری ہے جبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ادویات اور ویکسین کی مفت فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے مویشیوں کو خشک اور محفوظ جگہ پر منتقل کریں، صاف پانی اور تازہ چارہ فراہم کریں اور بیمار جانور کی صورت میں فوری طور پر قریبی لائیوسٹاک دفتر یا موبائل ٹیم سے رابطہ کریں۔ انہوں نے کہا جانوروں کی حفاظت ہی کسان کی معیشت اور روزگار کے تحفظ کی ضمانت ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :