کینولا کو کلر اٹھی اور سیم زدہ زمینوں کے علاوہ ہر قسم کی زمین پر کاشت کیا جا سکتا ہے،ذیشان گورائیہ

بدھ 1 اکتوبر 2025 16:14

سیالكوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) سینئر زراعت آفیسر محکمہ زراعت سمبڑیال ذیشان گورائیہ نے کہا ہےکہ کینولا کو کلر اٹھی اور سیم زدہ زمینوں کے علاوہ ہر قسم کی زمین پر کاشت کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کاشتکار زمین کی تیاری اچھی طرح کریں جس کے لئے3سے4 بار ہل چلا کر سہاگہ چلائیں، ہائی برڈ اقسام اور منظور شدہ اقسام کا بیج استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ کینولا کا بہترین وقت کاشت یکم تا 30 اکتوبر ہے اور شرح بیج 80فیصد سے زیادہ اگاؤوالابیج ڈیڑھ تا2 کلو گرام فی ایکڑ ہے۔انہوں نے کہا کہ کینولا کے تیل کا معیار عام سرسوں کی نسبت بہت اچھا ہے اور کینولا کی کاشت کو فروغ دے کر خوردنی تیل کی درآمد پر آنے والے اخراجات کو کم کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :