چین کی سروسز ٹریڈ میں رواں سال7.4فیصد اضافہ

درآمدات میں 2.3 فیصد اضافہ ہوا،2.95 ٹریلین یوان ریکارڈکی گئیں،رپورٹ

بدھ 1 اکتوبر 2025 15:56

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2025ء)چین کی سروسز ٹریڈ نے رواں سال کے ابتدائی آٹھ ماہ میں 7.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا جس کے نتیجے میں خدمات کی درآمدات و برآمدات کا مجموعی حجم 5.25 ٹریلین یوان تک پہنچ گیا۔اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق یہ اعداد و شمار چین کی وزارت تجارت نے جاری کیے ہیں۔وزارت کے مطابق خدمات کی برآمدات 14.7 فیصد بڑھ کر 2.3 ٹریلین یوان تک پہنچ گئیں جبکہ درآمدات میں 2.3 فیصد اضافہ ہوا اور وہ 2.95 ٹریلین یوان ریکارڈ کی گئیں۔

(جاری ہے)

اس دوران سروس ٹریڈ کا خسارہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 228 ارب یوان کم ہو گیا۔اعداد و شمار کے مطابق نالج انٹینسیو سروسز میں بھی مسلسل اضافہ دیکھا گیا جن کی درآمدات و برآمدات کا مجموعی حجم 2.03 ٹریلین یوان رہا جو سالانہ بنیاد پر 6.7 فیصد زیادہ ہے۔اسی طرح، ٹریول سروسز ٹریڈ کا حجم 1.45 ٹریلین یوان تک پہنچ گیا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 8.6 فیصد زیادہ ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس عرصے میں ٹریول سروسز کی برآمدات میں 57.6 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :