اس ملک میں تو 39 سال بعد قانون کی ڈگری بھی جعلی نکال لی جاتی ہے، آپ تو پھر بھی ایک پلاٹ کے ڈاکو منٹ کی بات کررہے ہیں

بدھ 1 اکتوبر 2025 17:43

اس ملک میں تو 39 سال بعد قانون کی ڈگری بھی جعلی نکال لی جاتی ہے، آپ تو ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اکتوبر2025ء) جعلی کاغذات پر پلاٹ الاٹمنٹ سے متعلق کیس میں جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ اس ملک میں تو 39سال بعد قانون کی ڈگری بھی جعلی نکال لی جاتی ہے،آپ تو پھر بھی ایک پلاٹ کے ڈاکو منٹ کی بات کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

جعلی کاغذات پر پلاٹ الاٹمنٹ سے متعلق کیس میں جج کی جعلی ڈگری کا تذکرہ چھڑ گیا۔وکیل کی جانب سے جعلی دستاویزات کا معاملہ اٹھانے پر جسٹس محسن اختر کیانی کے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ اس ملک میں تو 39سال بعد قانون کی ڈگری بھی جعلی نکال لی جاتی ہے،آپ تو پھر بھی ایک پلاٹ کے ڈاکو منٹ کی بات کررہے ہیں۔بعدازاں سماعت ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :