شیخ رشید احمد کی جی ایچ کیو حملہ کے سمیت 9 مئی کے 13 مقدمات کے خلاف دائر پٹیشن اعتراض لگا کر واپس

بدھ 1 اکتوبر 2025 17:18

شیخ رشید احمد کی جی ایچ کیو حملہ کے سمیت 9 مئی کے 13 مقدمات کے خلاف دائر ..
۔راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اکتوبر2025ء) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس محمد وحید خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی جی ایچ کیو حملہ کے سمیت 9 مئی کے 13 مقدمات کے خلاف دائر پٹیشن اعتراض لگا کر واپس کردی ہے اور درخواست گزار کو ہدایت کی ہے کہ پہلے اس پر لگے اعتراضات دور کئے جائیں گزشتہ روز ابتدائی سماعت ky دوران عدالت نے قرار دیا کہ آفس اعتراضات درست کر کے پٹیشن دوبارہ دائر کی جائے اس موقع پر درخواست گزار اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں موجود تھے پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس کی تحقیقات میں ایک سازش کا ذکر ہے اگر ایک سازش ہے تو 13 الگ الگ مقدمات درج نہیں ہو سکتے جبکہ مجھے ہر مقدمے میں شامل کیا گیا اور ایک ہی سازش کے 13 مقدمات اور 13 الگ الگ سماعت کی جا رہی یں حالانکہ ایک سازش کا ایک ہی مقدمہ اور ایک ہی مقدمے کی ایک ہی سماعت ہونی چاہئے عدالت نے پٹیشن اعتراضات کے ساتھ واپس کر کے اعتراضات درست کر کے دوبارہ دائر کرنے کا حکم جاری کر دیا۔