جنوبی کوریا کا آئندہ سال دفاعی بجٹ میں 8.2 فیصد اضافے کا اعلان

بدھ 1 اکتوبر 2025 17:20

سیئول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2025ء)جنوبی کوریا نے اپنے دفاعی بجٹ میں آئندہ سال 8.2 فیصد اضافے کا اعلان کردیاجس سے اس کا حجم 66.3 کھرب وان ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

یہ اعلان جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے بدھ کے روز 77 ویں یوم افواج کے موقع پر کیا۔انہوں نے قومی سلامتی کو امن کی بنیاد قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا ایسے دور میں داخل ہوچکی ہے جہاں تعاون اور مشترکہ ترقی کا جذبہ کمزور ہورہا ہے اور ہر ملک کو اپنے دفاع کے لیے خود پر ہی انحصار کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :