گوجرانوالہ،گرینڈ الائنس آف پرائیویٹ سکولز کے زیرِ اہتمام شاندار سپورٹس گالا کا انعقاد

بدھ 1 اکتوبر 2025 17:48

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) گرینڈ الائنس آف پرائیویٹ سکولز کے زیرِ اہتمام منعقدہ شاندار سپورٹس گالا کی تقریب سے ممبر صوبائی اسمبلی عمر فاروق ڈار،معروف سماجی شخصیت خواجہ شجاع اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ منور حسین اور ڈپٹی پی آر او ٹو سی پی او محمد بلاول،دانش عقیل سمیت دیگر شخصیات نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ سپورٹس نہ صرف طلبہ کی جسمانی صحت کے لیے ضروری ہے بلکہ یہ ان کے کردار سازی، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کو بھی فروغ دیتی ہے۔ انہوں نے گرینڈ الائنس آف پرائیویٹ اسکولز کی اس کاوش کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کے پروگرام طلبہ میں اعتماد اور مثبت سوچ پیدا کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سپورٹس سے بچوں میں سپورٹس مین سپرٹ پیدا ہوتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :