Live Updates

پاکستان وویمنز کرکٹ ٹیم کا بھارت کے خلاف میچ 5 اکتوبر کو، پریکٹس سیشن منسوخ ،تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا

جمعہ 3 اکتوبر 2025 22:31

پاکستان وویمنز کرکٹ ٹیم کا بھارت کے خلاف میچ 5 اکتوبر کو، پریکٹس سیشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اکتوبر2025ء) آئی سی سی وویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان وویمنز کرکٹ ٹیم اپنا دوسرا میچ بھارت کے خلاف 5 اکتوبر کو کھیلے گی۔

(جاری ہے)

ٹیم نے اس اہم میچ کے لیے بھرپور تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے، تاہم 3 اکتوبر ہونے والا پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا گیا ہے۔ پاکستان وویمنز کرکٹ ٹیم کل 4 اکتوبر کو اپنے معمول کے پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی تاکہ بھارت کے خلاف میچ کے لیے بہترین تیاری کی جا سکے۔ پاکستان کی ٹیم اپنے حریف بھارت کے خلاف ایک بڑے میچ کے لیے پرعزم ہے اور انہیں امید ہے کہ اس میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات