Live Updates

بھارتی کپتان نے اپنے کھلاڑیوں کو ’اچھے بچے‘ قرار دے دیا

پاکستانی پلیئرز کی نازیبا باتیں کھلاڑی آکر بتاتے تھے، سوریا کمار یادو

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 3 اکتوبر 2025 15:13

بھارتی کپتان نے اپنے کھلاڑیوں کو ’اچھے بچے‘ قرار دے دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 اکتوبر 2025ء ) بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے اپنے کھلاڑیوں کو ’اچھے بچے‘ قرار دے دیا۔ 
 ایک انٹرویو میں سوریا کمار یادیو نے کہا کہ ہمارے پلیئرز نے ایشیا کپ کے دوران پورے وقار کے ساتھ کرکٹ کھیلی، کسی قسم کا کوئی اشارہ کیا نہ ہی فقرے بازی کی، پاکستانی پلیئرز نے نازیبا باتیں کیں جوکہ مجھے کھلاڑی آکر بتاتے تھے مگرمیں یہاں وہ نہیں بتا سکتا۔

(جاری ہے)

نو ہینڈ شیک پالیسی مستقبل میں جاری رکھنے کے سوال پر سوریا کمار یادیو نے کہا کہ ہم پڑوسی ملک کی ٹیم سے صرف ملٹی نیشن ایونٹس میں کھیلتے ہیں اور ابھی دلی دور ہے، اس لیے قبل از وقت کچھ نہیں کہہ سکتا۔ 
ایک سوال پر سوریا کمار نے کہا کہ جب میں اپنے پلیئرز ، ان کی صلاحیتوں، انہیں پریکٹس اور گیم پر فوکس کرتا دیکھوں تو اسی کی بنیاد پر کہتا ہوں کہ پاکستان کے ساتھ کوئی مسابقت باقی نہیں رہی۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات